Icon
Loading...

Jang > Aug 25,2024 > Original News

Ref:

J-082524-1

جرمنی: چاقو حملے کے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار

رمنی کے شہر زولنگن میں میلے کے دوران ہونے والے چاقو حملے سے تعلق کے الزام میں ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا گیا۔
جرمن پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی ابھی شناخت نہیں ہوئی، تفتیش جاری ہے۔
جرمن پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ چاقو حملے میں دہشت گردی کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
جرمنی میں گزشتہ رات ہونے والے چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے تھے اور حملہ آور فرار ہو گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


A suspect has been arrested in connection with the knife attack during a fair in the German city of Solingen.
According to German police, the identity of the arrested person has not yet been determined, and the investigation is ongoing.
The German prosecutor has stated that the possibility of terrorism in the knife attack cannot be ruled out.
In Germany, three people were killed, and eight were injured in the knife attack last night, and the attacker fled.
According to media reports, the condition of five of the injured is said to be critical.