لاہور چوہنگ، "کیمرہ مین"نے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کردیا خود بھی مارا گیا لاہور، چوہنگ (کرائم رپورٹر سے، نامہ نگار، مانیٹرنگ سیل)لاہور کے علاقہ چوہنگ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران کیمرہ مین کا روپ دھارے شوٹر نے فائرنگ کرکے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپوکو قتل کردیا ، جبکہ وہاں موجوداسکے 2محافظ اور دولہا کا بھائی شدید زخمی ہوئے۔ امیر بالاج کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے نامعلوم شوٹر خود بھی مارا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شوٹر کی شناخت نہیں ہو سکی۔ گزشتہ شب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زیٹائرڈ ڈی ایس پی اقبال اکبرکے بیٹے کی شادی کی تقریب میں32سالہ امیر بالاج ٹیپو اپنے محافظوں کیساتھ شریک تھا۔ اس دوران کیمرہ مین کے روپ میں نامعلوم شوٹر داخل ہوا اور آتے ہی امیر بالاج کو سینے میں گولیاں ماردیں، جس سے امیربالاج اپنے 2محافظوں اور دولہا کے بھائی سمیت شدید زخمی ہوا،چاروں کوجناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اس دوران امیر بالاج کی زیادہ خون بہہ جانے سے موت واقع ہوگئی۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر بالاج کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ 2010ءمیں امیر بالاج کے والد ٹیپو ٹرکاں والا کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ |
Lahore Chowhang, the "Camera Man" killed Amir Balaj Tipu and was himself killed
During a wedding ceremony in a private housing society in Chungi, Lahore, the camera operator disguised as a shooter opened fire, killing Amir Balaj Tipu, the son of a Tipu truck driver, while two guards and the groom's brother were severely injured. In response to the retaliatory firing from Amir Balaj's guards, the unidentified shooter was also shot. According to the police, the identity of the deceased shooter could not be determined. Last night, during the wedding ceremony of 32-year-old Amir Balaj Tipu, who was a participant with his guards, the camera operator in disguise entered and immediately shot Amir Balaj, causing severe injuries to him, his two guards, and the groom's brother. All four were transferred to Jinnah Hospital. However, Amir Balaj succumbed to his injuries due to excessive bleeding. The hospital reported that Amir Balaj had already suffered a cardiac arrest when he was brought to the hospital. After the incident, a large contingent of police reached the scene and cordoned off the area. It's worth mentioning that in 2010, Amir Balaj's father, Tipu Truck Wala, was also shot and killed. |